لڑکی کو واپس بھیجنے کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے، فائل فوٹو
لڑکی کو واپس بھیجنے کے لیے چینی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے، فائل فوٹو

کراچی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی : عزیزآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔جوہر آباد تھانہ کی حدود میں گذشتہ ماہ ہیئر سیلون میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جس میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کےمختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان نےجوہر آباد کی حدود میں ہیئرسیلون میں دورانِ ڈکیتی 7 سے 8 موبائل فون چھیننے کااعتراف بھی کیا ہے۔

عزیزآباد پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنےکے بعدسی پی ایل سی کی تکنیکی معاونت بھی حاصل کی۔گرفتارملزمان کی شناخت علی ولد نفیس، حسین ولد نور حسین، سعید عرف چکناولدمحمد یونس اور بلال عرف بم ولد عبدالمالک کے ناموں سے ہوئی۔گرفتارملزمان کے قبضےسے 4 عدد پسٹل 30 بور لوڈڈ میگزین، 4 عدد موبائل فون جس میں ایک موبائل فون عزیزآباد کی حدود سے چھینا گیا ہے اور 2 عددمسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی گئیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔