لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہرسیٹ پراپناامیدوارکھڑا کررہےہیں ، کسی اتحاد میں نہیں،ن لیگ کےخلاف الیکشن لڑرہےہیں،پرویزخٹک سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے توحیرانی کی بات نہیں،ہمارےپاس زیادہ ترپنجاب کےلوگ ہیں،جبکہ گلگت بلتستان،بلوچستان اورسندھ سےبھی لوگ رابطےمیں ہیں،پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کےتحت اکٹھےہوئےتھے،ہم سب سمجھتےتھےملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایک انٹرویو میں آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سب نےجدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ ہم نےلوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نےپرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہےتوان کاحق ہے،پرویزخٹک نےپارٹی بنائی ہےتومنشوردیں گے۔