لاہور: یونان کشتی حادثے میں ملوث 26 انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ایف آئی اے (وفاقی تحقیقات ادارے) نے ملزمان کے شہروں سے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو مراسلے جاری کیے ہیں جن میں 26 انسانی اسمگلروں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے جاری مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج ہیں لہذا ان کی جائیدادیں ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے سیکشن 5(5) کے تحت ضبط کرلی جائیں۔