کراچی : سندھ کابینہ نے ڈاکٹرعاصم حسین کو چیئرمین ایجوکیشن بورڈ مقررکرنے کی منظوری دیدی،یہ فیصلہ بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
علاوہ ازیں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدرسید زین شاہ نے ڈاکٹرعاصم حسین کو چیئرمین ایجوکیشن بورڈ مقررکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن کرنے اورسندھ کے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کیلئے ڈاکٹرعاصم کو تعینات کیا،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی اربوں روپے کی کرپشن عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے،نیب زدہ شخص کو چیئرمین ایجوکیشن بورڈ مقررکرنا ناقابل قبول ہے،ڈاکٹر عاصم بھاری کرپشن میں ملوث ہیں۔
دریں اثناء سید زین شاہ نے گلوکار بیدل مسرور کے نوجوان بیٹے ہنس مسرورکو کراچی میں اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔