یونان کشتی حادثہ ، جاں بحق 15 پاکستانیوں کی شناخت کا مکمل

فیصل آباد: یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہو نیوالے شہریوں کی شناخت کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے. جاں بحق ہونیوالے پندرہ شہریوں کی شناخت مکمل کر لی گئی. جاں بحق ہونیوالے شہریوں کی لاشیں آ ج سے پاکستان پہنچنا شروع ہوجائیں گی. لاشوں کی پاکستان منتقلی کا مر حلہ 25جولائی تک مکمل ہو جائیگا۔

لاشوں کو ائیر پورٹ سے گھروں تک منتقل کر نے کے حوالہ سے وفاقی حکومت نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں. یونان میں کشتی حادثہ میں جان بحق ہو نیوالے پندرہ پاکستانیوں کی شناخت ہوئی ہے جنکا تعلق گجرات. گوجرانوالہ. شیخوپورہ. منڈی بہائوالدین سمیت دیگر علاقوں سے ہے۔