اسلام آباد(اُمت نیوز)آئی سی سی نے تمام فارمیٹس میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی رینکنگز کے مطابق ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں انڈیا پہلے ،انگلینڈ دوسرے،نیوزی لینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبرپربراجمان ہے۔ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا سرفہرست ،پاکستان دوسرے اور انڈیاتیسرے نمبرپرآگیا جبکہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں انڈیا کا پہلا،آسٹریلیا کا دوسرا،انگلینڈ کاتیسرا، جنوبی افریقہ کا چوتھا،نیوزی لینڈکا پانچواں اور پاکستان کا چھٹا نمبرہے۔
ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو پہلے نمبر براجمان،پاکستانی بیٹر محمد رضوان کا دوسرا اوربابر اعظم کا تیسرانمبر رہا، و ن ڈے بیٹنگ رینکنگ میں مایہ نازپاکستانی بلے باز بابراعظم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈر دیسان دوسرے اورفخر زمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبرآگئے جبکہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کا پہلا،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ،بابر اعظم تیسر ےنمبر پر رہے۔ اسی طرح ٹی 20 بالرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ،آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ دوسرے جبکہ پاکستانی بائولرحارث رئوف 12ویں،شاداب خان 15ویں،شاہین آفریدی 16نمبر پر رہیں، ون ڈے انٹرنیشنل بائولنگ رینکنگ میں آسڑیلیا کے جوش ہیزل وڈ پہلے،بھارتی بائولرمحمد سراج دوسرے،شاہین آفرید ی9 ویں نمبر پرآگئے، ٹیسٹ بائولنگ رینکنگ میں بھارتی گیند باز روی چندرن ایشون کاپہلا،آسٹریلیا کے پیٹ کمنس دوسرے جبکہ شاہین آفرید ی5ویں نمبر پررہے۔