پشاور(اُمت نیوز)پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن ناکہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
بدھ کو نصف شب کے وقت ہونے والے حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرار حملہ آوروں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے