مانچسٹر ( اُمت نیوز ) آسٹریلیا نے چوتھے ایشز ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ میں پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا لئے۔
بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش اور لبوشین نے 51،51 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 48 اور سٹیو سمتھ نے 41 رنز بنائے۔
مچل سٹارک 23 اور کپتان پیٹ کمنز ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
انگلش فاسٹ باؤلر کرس ووکس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سٹورٹ براڈ نے 2، مارک ووڈ اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پانچ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔