اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت میں سکول طالبہ ، شادی شدہ خاتون سمیت تین لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں، پولیس نے طالبہ سے زیادتی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سکول طالبہ کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہوا جس میں والدہ نے موقف اختیارکیا کہ اس کی سترہ سال کی دختر (س) جب سکول سے واپس آئی تو اس کا یونیفارم پھٹا ہواتھا، میرے پوچھنے پر اس نے بتایاکہ وہ جب سکول پہنچی تو اس کا دوست انش گیٹ پر موجود تھاجو اسے لے کر سنیارڑی گاﺅں کے ایک مکان میں لے آیاجہاں اس کے تین اور دوست جنید، افاد ملک اور حسن شکیل موجود تھے ،افاد عرف فادی نے پسٹل رکھ کر میرے ساتھ زیادتی کی ، جنید کمرے میں رہا، انش اور حسن باہر چلے گئے تھے ، فادی اور جنید نے مجھے تشددکانشانہ بھی بنایا ۔جنید نے بھی میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ میرے شور مچانے پر انش اور حسن کمرے میں آگئے اور پھر انھوں نے بھی مجھے تشددکانشانہ بنایااورگن پوائنٹ پر میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں، جس پر لڑکی موقع ملتے ہی میں وہاں سے بھاگ کر آگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس میں حسن شکیل، جنید علی اور انش شامل ہیں اور چوتھے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ شادی شدہ خاتون کو پامال کرنے کا واقعہ تھانہ نون میں درج ہوا،نازش نے مقدمہ درج کرایاکہ ہمارے جاننے والا بابر نامی شخص گھر آیاشوہر گھر پر نہ تھامیں نے اسے کمرے بٹھایااور چائے کا پوچھاتو اس نے اٹھ کر دروازے کو کنڈی لگادی اور پھر میرے ساتھ زیادتی کی۔تھوڑی دیر بعد شوہر بھی آگیاتو میں اسے پوری بات بتا دی ۔ادھرتھانہ بھارہ کہو میں رمزہ نے مقدمہ درج کروایاکہ اس کی مصور خان سے دوستی تھی جس نے چھپ کر شادی کرنے کی بات کی تو میرے انکار پر وہ مجھے اسلحہ کی نوک پر اٹھاکر سواں آگیاجہا ں اس نے آئس کا نشہ کروا کر زیادتی کی ، اس کے دوستوں نے بھی زیادتی کی، اب جب لڑکی اسے شادی کاکہتی ہے تو وہ انکار کردیتاہے ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos