خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور تاریخ رقم کردی

اسکردو(اُمت نیوز)خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
کراکرم کلب کے مطابق نائلہ کیانی نے 8 ہزار 51 میٹر پر مشمتل دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی ہے۔
نائلہ کیانی نے حال ہی میں بر اڈپیک چوٹی سر کی، خاتون کوہ پیما بر اڈپیک چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔


اس سنگ میل عبور کرنے کے بعد نائلہ کیانی پاکستان میں موجود 8 ہزار فٹ بلند تمام چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔
نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ میرا عزم عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔