اسلام آباد،پاک فوج کے تعاون سے وزارت آئی ٹی کے تحت قومی سیمینار جاری

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاک فوج کے تعاون سے اسلام آباد میں وزارت آئی ٹی کے تحت قومی سیمینار جاری ہے۔
سیمینار کا مقصد آئی ٹی کے شعبے کی استعداد اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف آئی ٹی سے متعلق منصوبوں کا اجراء کریں گے۔
سیمینار میں چین ، یورپ اور خلیجی ممالک کے سفیر اور کاروباری شخصیات شریک ہیں۔سیمینار کا مقصد آئی ٹی شعبے کی صلاحتوں کو عالمی سطح پر روشناس کرانا ہے۔
پاک فوج کے تعاون سے نیشنل آئی ٹی سیمینار کو آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے اہم اقدام تصور کیا جارہا ہے۔