کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نےمحرم الحرام کے سلسلے میں کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 نافد کردی گئی جب کہ 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔