لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
تھانہ سول لائن فیصل آباد میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا گیا ہے۔ تھانہ سول لائن فیصل آباد کے 2 اہلکار چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچے اور ان کو طلبی کا نوٹس وصول کروایا۔ مذکورہ نوٹس میں عمران خان کو 21 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔