مدرسے کے 37 بچے  زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش

خانپور: مدرسے کے 37 بچے  زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہونے پر بے ہوش ہو گئے، اہل محلہ نے ہسپتال منتقل کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مدرسہ مسلم آباد بھرڑے میں 37 بچے زہریلا کھانا کھانے پر بے ہوش ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بچوں کو رات کا مضر صحت کھانا دیا گیا، کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے سبب بچے کھانا کھاتے ہی بے ہوش ہو گئے۔

اہلل محلہ نے بے ہوش طلبا کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد بچوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا۔ اصل صورت حال تحقیقات و میڈیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔