کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش

بحریہ ٹائون، کاٹھور، گڈاپ،اسٹیل ٹاون سمیت دیگرعلاقوں میں تیز بارش،کورنگی، ڈی ایچ اے، کلفٹن، صدر، شاہراہ فیصل  اوراطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔

               
July 20, 2023 · |, اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کورنگی، ڈی ایچ اے، کلفٹن، صدر، شاہراہ فیصل  اوراطراف میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔

بحریہ ٹائون، کاٹھور، گڈاپ،اسٹیل ٹاون سمیت دیگرعلاقوں بارش جاری ہے، جبکہ گلشن حدید، بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سٹی میں بھی بادل برسے۔

اس کے ساتھ ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے، جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔