فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی این اے 236 سے مسترد ہوئے تھے، فائل فوٹو
فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی این اے 236 سے مسترد ہوئے تھے، فائل فوٹو

جیل میں رہتے ہوئے 9 کلو وزن کم ہوگیا،فردوس شمیم

کراچی: فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ جیل میں رہتے ہوئے 9 کلو وزن کم ہوگیا ہے میڈیکل بورڈ کے فیصلے کا انتظار ہے میرا نام نامعلوم افراد کی فہرست میں ڈالنا زیادتی ہے حکومت اس وقت کھیل کھیل رہی ہے پہلے 9 مئی کا ایک بلبلہ بنایا تھا اب سائفر کے نیا بلبلہ بنایا گیاجمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا سائفر کے معاملے پر حکومت کا شکر گزار ہوں سائفر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے تحقیقات کا مطالبہ ہمارا تھاہمیں بتایا جائے کیا ڈونلڈ لو نے ہمارے ایمبیسیڈر سے بات کی تھی یا نہیں مراسلے میں جو کچھ لکھا تھا وہ سفیر نے لکھا تھا،

انہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ یہ سازش پی ڈی ایم نے کی یا چیئرمین پی ٹی آئی نے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی ملک میں پاپولیریٹی 80 فیصد ہے اگر چیئرمین پی ٹی آئی سازشی اور غدار ہے تو ملک کے 19 کروڑ عوام کو غدار ماننا پڑے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 2 اگست تک ملتوی کردی وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات میں عبوری چالان جمع کروایا جاچکا ہے،ملزمان کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے ہائی کورٹ سے ضمانتوں پر فیصلہ آنے تک درخواستوں پر کارروائی روکی جائے۔