9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

9 مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل، عمران خان قصور وار قرار

لاہور: 9 مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل ہو گئی،  جے آئی ٹی نے رپورٹ تیار کرلی ،جناح ہاؤس حملہ مقدمہ 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت نامزد ملزم قصور وار قراردیے گئے۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان کی جناح ہاؤس واقعہ میں منصوبہ بندی اور عملدرآمد ثابت ہو گیا،جناح ہاؤس حملہ، 9 مئی کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، ڈیجیٹل شواہد، موبائل ویڈیوز، کلوز سرکٹ فوٹیجز، موبائل رابطے ثابت ہو گئے۔

پولیس تفتیش  میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہوا، دیگر رہنماؤ کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائیوں سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے، پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل و فرانزک شواہد کے سامنے مناسب جواب نہیں دے سکے۔

لیس تفتیش کے مطابق دیگر مقدمات میں بھی پی ٹی آئی قیادت قصور وار پائی گئی، ملزمان کی حساس تنصیبات پر موجودگی جیو فینسنگ رپورٹ میں ثابت ہوئی، تمام مقدمات کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائےگی، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نامزد ملزم ہیں،حماد اظہر، مراد سعید، علی امین گنڈاپور بھی نامزد ملزم ہیں۔