وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، سمری کی سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ ممبران کو ہٹانے کی منظوری دیدی ،ایک دہائی سے نجکاری کمیشن بورڈ کے ممبران کو تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔
نجکاری کمیشن کی جانب سے وزیراعظم کو سمری بھجوائی گئی تھی،وزیراعظم کی منظوری کے بعد سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی،نجکاری بورڈ ممبران سابقہ لیگی، پی ٹی آئی اور موجودہ حکومت میں تعینات رہے ۔