امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو
امریکی ڈالرکے مقابلے میں شامی پائونڈ کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے، فائل فوٹو

ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 35 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 286.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 289 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا فرق ڈھائی روپے کا رہ گیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا رجحان بھی مثبت دکھائی دے رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس600 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزارکی حد عبورکر گیا ۔