اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پشرفت سامنے آگئی، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے نیب میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں، سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق اعظم خان نے کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کے سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ہیں۔