شہباز شریف دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ، فائل فوٹو
شہباز شریف دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ، فائل فوٹو

سائفر معاملہ، عمران خان پر100 فیصد آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سائفر معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات عمران خان کی نااہلی تک جا سکتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف پر 100 فیصد آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔ سائفر سیکرٹ ڈاکومنٹ ہوتا ہے جسے سیاست کیلیے استعمال کیا گیا، جیب سے نکال کر سائفر دکھایا پھر کہا گم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کا بیان اہم ہے، ان کےساتھی وہی باتیں کر رہے ہیں جو ہم کرتے تھے۔ اس سے بڑی ملک سے غداری نہیں ہو سکتی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے ذریعے قومی سلامتی کو کمپرومائز کیا گیا۔

انھوں نے کہاکہ عمران خان اپنے فائدے کیلیے سیکرٹ ڈاکومنٹ کو بھی استعمال کر سکتا ہے۔ جس جوڈیشل افسر کے سامنے اعظم خان نے موقف دیا اس سے پوچھا جا سکتا ہے۔ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے بیان دیا اس کا مطلب یہ سچ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھ پر اقامے کی وجہ سے آرٹیکل 6 لگا دیاگیا، بشیر میمن نے آرٹیکل 6 نہ لگنے دیا۔ عمران خان کے کیس پر 100 فیصد آرٹیکل 6 لگتا ہے۔