دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو
دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے  جس کے بعد موسم  خوشگوار ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقوں گلشن معمار، نیو کراچی اور سرجانی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سپر ہائی وے، نیشنل ہائی وے، شاہ لطیف ٹاؤن اور اسکیم 33 میں بھی بارش ہوئی ہے۔

فیڈرل بی ایریا اور شفیق موڑ پر بوندا باندی ہوئی۔ گلستان جوہر ،راشد منہاس روڈ پر بارش سے موسم دلفریب ہو گیا۔

بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، کے الیکٹرک کے 119فیڈر ٹرپ کر گئے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔