کراچی: معروف بزنس مین اظہر حسن سے 5کروڑ بھتہ مانگنے کا ڈراپ سین ہوگیا، سی آئی اے کینٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتارملزم اقبال عرف شہزاد معروف بزنس مین اظہر حسن کا سوتیلا بھائی نکلا، ملزم خط کے ذریعے بھتہ نہ دینے پر مدعی مقدمہ کی پوری فیملی کو مارنے کی دھمکی دیتا رہا۔
ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف کو دیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے۔