کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال موخر کردی۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک ہنگامی طور پر پی ایس او ہیڈ آفس پہنچے، جہاں انہوں ںے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن سے ملاقات میں ڈیلرزکے مطالبات کے حوالے سے غور کیا گیا۔
یٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ان کے تحفظات دور کرنے اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال موخر کردی۔
اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے کل سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی کال دے رکھی تھی، ڈیلرز نے فی لیٹر تیل پر مارجن میں اضافےکا مطالبہ کیا تھا۔