نیویارک: پچھلے ہفتے نایاب نسل کی دو گلابی ڈولفنز امریکی ریاست لوزیانا کے پانیوں میں تیرتی ہوئی پائی گئیں۔ تفصیلات کےمطابق تھرمن گسٹن نامی شخص نے ڈولفنز کی ویڈیو بنائی، جو پچھلے 20 برس سے ماہی گیری کر رہا ہے۔ 12 جولائی کے دن تھرمن کو خلیج میکسیکو کے قریب پانی میں دو گلابی ڈولفنز تیرتی ہوئی نظر آئیں۔
Rare pink dolphin spotted in the Gulf of Mexico off the coast of Louisiana. So beautiful. #MarineLife #wildlife
🎥 by Thurman Gustin pic.twitter.com/ZQXw98AWRq
— Brad Bo 🇺🇸 (@BradBeauregardJ) July 19, 2023
تھرمن نے کہا کہ میں نے یہ منظر دیکھنے کیلئے کشتی روک دی اور میں دنگ رہ گیا کہ گلابی رنگ کی ڈولفن بھی وجود رکھتی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھرمن کو جو ڈولفن نظر آئی وہ ‘پنکی’ ہوسکتی ہے جسے سب سے پہلے 2007 میں دیکھا گیا تھا۔