اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سےآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،امن و امان اور پاک افغان سرحدی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے محرکات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
آرمی چیف نے ان واقعات کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے پاک فوج ،پولیس اور دیگر فورسز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں قوم ان کی قربانیوں کی مقروض ہے۔وزیراعظم نے امن و امان یقینی بنانے کیلئے سول و عسکری اداروں میں کوارڈی نیشن کو مزید موثر بنانے پر زور دیا۔