اولمپیئن شہناز شیخ پاکستان ہاکی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر

لاہور: ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز کے لئے سابق کپتان اولمپیئن شہناز شیخ کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کنسلٹنٹ مقرر کردیا گیا۔ شہنازشیخ کو 2 سال کے لیے قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

سابق اولمپیئن شہناز شیخ کی پاکستان فیڈریشن میں بطور کنسلٹنٹ تعیناتی کا فیصلہ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

لاہور میں جاری نیشنل ہاکی تربیتی کیمپ میں شہناز شیخ جوائن کریں گے اور وہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے شہناز شیخ کو بطور کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔