کوٹری : نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر زخمی موٹروے پر ٹریفک کی آمدوفت معطل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم نائن موٹروے پر دادا بھائی سیمنٹ فیکٹری نوری آبادکے قریب کراچی سے حیدرآباد آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ آگے جانے والے ٹرالر سے اوورٹیکنگ کے دوران جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو ایمولینس کے ذریعے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا زرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے جبکہ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے دوسری جانب حادثے کے باعث موٹروے پرحیدرآباد جانے والی گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہو گئی اور سیکڑوں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ امدادی کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی کو چ اور ٹرالر کو سڑک سے ہٹا نے کے بعد پولیس نے ٹرالر اور کوچ کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos