بابراعظم اور ابراراحمد کے سری لنکا میں سیر سپاٹےکی ویڈیو وائرل

 

سری لنکا(اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور مزٹری سپینر ابرار احمد کی گال میں تمام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مزٹری سپینر ابرار احمد کی سری لنکا کے شہر گال میں موجود تمام سیاحتی مقامات کی سیر کی، دونوں کھلاڑیوں نے سیاحتی مقامات پر آنے والے شائقین کے ساتھ تصویریں بھی بنائی، دونوں کھلاڑی سری لنکا کے لوکلز کے ساتھ گل مل گئے، تمام مداحوں کو خوش کیا۔


اپنی سیر کے دوران کپتان بابراعظم نے سری لنکا کی روایتی ڈریگن پتنگ بھی اڑائی، ابرار احمد نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، ان کو بالنگ بھی کرائی، دونوں کھلاڑیوں نے ساحل سمندر کا بھی دورہ کیا، سمندر کنارے ایک دوسری کی تصاویر بھی بنائیں۔
دونوں سٹار کرکٹرز کو دیکھ کر سری لنکن فینز نے بابراعظم اور ابرار احمد کے ساتھ خوب سیلفیاں لیں، دونوں کھلاڑیوں نے بھی ایک ساتھ سیلفیاں بنائیں، سیر کے دوران ان کو تاریخی مقامات سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا اور تاریخی پس منظر پر روشنی بھی ڈالی گئی۔