کندھ کوٹ (اُمت نیوز)کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کے مقام تھادل چلانے والے بچے کو اغوا کرلیا گیا، دس سالہ عرفان کو مسلح افراد نے اغوا کیا اور والد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
دوسری جانب کچھ دن قبل کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لئے پٹھان برداری نے احتجاج کرتے ہوئے موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بلاک کر دیا، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بحال نہ ہو سکا، جبکہ مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اغوا ہونے والا نوجوان خالد بیٹھنی پٹھان ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تھا اور نجی کمپنی میں سکیورٹی اہلکار تھا۔
مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے نوجوان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کندھ کوٹ پوليس نوجوان کی بازیابی کے لئے سنجیدہ نہیں۔