لاہور (اُمت نیوز)لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ایک، شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے تیز بارش کے دوران قذافی سٹیڈیم ،لبرٹی ،مین بلیوارڈ گلبرگ ، گارڈن ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا،محسن نقوی نے بارش سے پیدا ہونیوالی صورتحال ،نکاسی آب کا جائزہ لیا، انتظامیہ ،واسا حکام کو نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےنکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے،شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے افسران خود فیلڈ میں رہیں،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف ٹریفک آفیسرکو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں،بارشی پانی میں پھنسی گاڑیوں کو فوری نکالا جائے ۔