سکھر(اُمت نیوز)سندھ میں کلھوڑو برادری کی اغوا کی جانے والی خواتین کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی سربراہی میں پولیس نے رضا گوٹھ میں آپریشن کرتے ہوئے خواتین کے اغواء میں ملوث مھر برادری کے گھروں کا محاصرہ کرلیا۔
ترجمان سکھر پولیس کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلیے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں گزشتہ روز کلھوڑو برادری کی اغوا کی جانے والی خواتین کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔
سندھ میں لاقانونیت کی انتہا!
پنو عاقل کے نواحی گاؤں امیر بخش کلہوڑو میں سینکڑوں مسلح افراد کا حملہ ، 2 قتل اور 2 خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔
اب خود بتایے آپکو پولیس یا کوئی اور قانون نام کے کوئی چیز نظر آتے ہے .
پاس میں ہے فوجی چاونی ہے .
شرم کرو سندھ کی کرپٹ حکمراں #PanoAaqil pic.twitter.com/RWbE5n1MAa— Dr Asma Junejo (@JunejoAsma1) July 21, 2023
ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے خواتین بہنوں کو سندھی ثقافت اجرک پہنائے اور اپنی نگرانی میں اہلخانہ کے حوالے کیا۔
ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس آپریشن جاری ہے اور واقعے میں ملوث کرداروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
کلھوڑو برادری نے دو نوجوانوں کے قتل اور تین خواتین کے اغوا کے خلاف کئی گھنٹے تک قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا بھی دیا جو پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔
پنوعاقل مھر برادري پاران ڪلھوڙا برادري جي ٻن ڄڻن کي قتل ڪري بعد مھر برادري جشن ڪيو افسوس 😭@saeedsangri @akhtarb1 pic.twitter.com/yMZPPkxsTD
— Aamir ALee (@AamirAL06455655) July 21, 2023
واضح رہے کہ مھر برادری کی لڑکی اور کلہوڑو کے نوجوان کی جانب سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر مھر برداری کیا تھا۔