کراچی (اُمت نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما نجیب ہارون نے بھی پارٹی چھوڑنےکا اعلان کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجیب ہارون نے کہا ہے کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا،
ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا، نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ 16 اپریل 2020 کو میں نے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفیٰ دیا
18مارچ 2022 کو میں نے میڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنےکا مشورہ دیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میں نےچیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ کسی اور کو وزیراعظم بننےکا موقع دیں
اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے،عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گا۔