چودھری شجاعت سےپی ایم ایل سندھ اورحیدر آباد ڈویژن رہنماؤں کی ملاقات

 

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ سندھ اور حیدرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین سے ان کے گھر میں ملاقات کی، ملاقات میں حیدرآباد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
چودھری شجاعت حسین نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو حیدرآباد ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے منشور کو عوام میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن سے پہلے حیدرآباد ڈویژن میں خود آ کر پاکستان مسلم لیگ کی ترجمانی کروں گا۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین، پاکستان مسلم لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر بشیر موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ سے تعلق رکھنے والے چودھری مظہر الحق سینئر نائب صدر سندھ ، ناصر بلوچ صدر حیدرآباد ڈویژن ، عباس علی خواجہ جنرل سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن اور عبدالقادر جیلانی بھی شامل تھے۔