سندھ(اُمت نیوز)تونسہ شریف کے علاقے دائرہ دین پناہ میں دریائے سندھ کی سطح مزید بلند ہونے سے تونسہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔ بارشوں کی وجہ سے دریائے سندھ میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اگلے 48 گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔ پانی کی سطح بلند ہونے سے کچے کے علاقے زیرآب آنا شروع ہوگئے۔انتظامیہ کی جانب سےکچے کے علاقوں میں اعلانات شروع، دریائی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے دریائی علاقوں میں رہنے والے مال مویشی اور اپنا سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرلیں۔گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے تونسہ بیراج کے مقام پر 2 لاکھ 83 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیااور پانی کا اخراج 2 لاکھ 71 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔