بھارت کی 35سالہ انجو کی 29سالہ نصراللہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی، فائل فوٹو
بھارت کی 35سالہ انجو کی 29سالہ نصراللہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی، فائل فوٹو

نصراللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی‘‘محبت بھارتی لڑکی کو دیر بالا لے آئی

دیربالا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار بھارتی لڑکی دیربالاپہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  فیس بک  پر ہونیوالی دوستی  محبت میں بدل گئی، بھارتی لڑکی اپنا پیار پانے کیلیے سرحد پار سے پاکستان پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی 35سالہ انجو کی 29سالہ نصراللہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی، لڑکی اپنی محبت کو پانے کیلیے سرحد پار کر کے پاکستان پہنچ گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجوکی نصراللہ کیساتھ دوستی کی تحقیقات جاری ہیں، بھارتی لڑکی انجو کاکہنا ہے کہ اب دیرکے نصراللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی۔