کراچی: سندھ اور ملک کے مشرقی حصوں میں مون سون کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے جبکہ آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ اور اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر وقت مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پیر اور منگل کو بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
آج سے 25 یا 26 جولائی تک دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بارش کے دوران آندھی چلنے سے کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔