پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جونیئر اسکوائش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
جاوید آفریدی نے جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان کو مبارکباد دی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ خان کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ قوم کو حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے۔
CONGRATULATIONS PAKISTAN.
HAMZA KHAN YOU THE CHAMP BOY.
PROUD OF YOU.Rs 1M TOKEN OF APPRECIATION FROM Zalmi Foundation @FoundationZalmi @iamhamzakhan21 #HamzaKhan #ZalmiFoundation https://t.co/bklx3kMhfJ
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 23, 2023
یاد رہے کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ حمزہ خان نے پاکستان کو 37 سال بعد ورلڈ جونیئرچیمپئن بنا دیا۔
فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دی۔اسکواش لیجنڈ جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جیتا تھا۔