ینگون: میانمار کی فوجی حکومت نے اپنے مخالفین کے گڑھ ساگانگ پر چھاپا مار کارروائی کی جس کے دوران درجن سے زائد مزاحمت کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فروری 2021 سے قائم فوجی حکومت کی مخالفت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جسے کچلنے کے لیے فوجی حکومت طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ساگانگ میں فوج نے معزول حکمراں آنگ سان سوچی جو اس وقت جبراً اسیر ہیں کے حامیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جس میں 14 مزاحمت کار ہلاک ہوگئے۔
دو دیہاتیوں نے بتایا کہ فوج پی ڈی ایف کے کماڈرز کو گرفتارکرنے آئی تھی اس دوران ہونے والی جھڑپ میں مسلح جماعت کے 6 جنگجو سمیت 14 افراد مارے گئے۔