بہادرآباد، قبضہ مافیا کا انسداد تجاوزات افسر و عملے پر وحشیانہ تشدد

کراچی:  بہادرآباد میں محکمہ کے ایم سی  انسداد تجاوزات عملے پر قبضہ مافیا کا حملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سمیت 2 افسران پر وحشیانہ تشدد۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ امین لاکھانی کی قیادت میں عملہ بہادرآباد میں عالمگیر مسجد کے قریب چائے ہوٹلز کے باہر فٹ پاتھ سے تجاوزات ہٹانے پہنچا تو قبضہ مافیا نے انہیں یرغمال بنالیا، لاٹھیوں اور سریوں سے وار کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، دیگر عملے کو شدید زخمی کردیا، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔حملہ آوروں نے مشینری اور گاڑیوں کو توڑ دیا، سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت نے کہا ہےکہ مقدمہ تھانہ بہادرآباد میں درج کروائیں گے۔ میئر کراچی کی ہدایت پر کارروائی کریں گے۔