ایران میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار مارے گئے

زاہدان صوبہ سیستان بلوچستان کا دارالحکومت ہے۔ سرحدیں پاکستان اور افغانستان سے ملتی ہیں، ایرانی میڈیا

               
July 24, 2023 · بام دنیا

تہران : ایران کے شورش زدہ شہر زاہدان میں دہشت گردی کے حملے میں گشت کرنے والی پولیس کے چار اہلکار مارے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے عدالتی حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں نے پولیس کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا اور اس پر فائرنگ کی ہے۔حملہ آوروں اور ان کے محرکات فوری طور پر واضح نہیں ہوسکے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زاہدان صوبہ سیستان بلوچستان کا دارالحکومت ہے۔ صوبہ کی سرحدیں پاکستان اور افغانستان سے ملتی ہیں۔ یہ ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بڑا راستہ ہے۔