کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش،بجلی غائب

کراچی: اتوارکو کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی اوربجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوئی،گلشن معمار،اسکیم 33،سپرہائی وے،عائشہ منزل، سرجانی،اسکیم 33،صدر،کلفٹن،بوٹ بیسن،کیماڑی،ڈیفنس،کورنگی ،یونیورسٹی روڈ،پی ای سی ایچ ایس،محمد علی سوسائٹی، کارساز،آئی آئی چندریگرروڈ،گلستان جوہر،ایئرپورٹ،ماڈل کالونی،ملیر،گلشن اقبال،بہادرآباد،اسٹیڈیم روڈ،نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی سمیت دیگرمقامات پرتیزہواؤں کیساتھ بارش ہوئی جسکے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے،بارش کے بعد موسم کی شدت
کم ہونے پرشہریوں کے چہرے کھل اٹھے،کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،گلشن اقبال بلاک 13 ڈی 2 چند ملی میٹربارش میں زیرآب آگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق پیراورمنگل کو بھی وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔