خیبر (نمائندہ امت ) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ ولی خیل میں مبینہ طور دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2بھائی جا ں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور الخدمت کے رضاکار ایمبولینسوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بعدازاں دیگر زخمیوں کو حالت تشویشناک ہونے پر مزید طبی امداد کی غرض سے پشاور منتقل کردیا ۔ لنڈی کوتل پولیس نے فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کردیا ہے۔فائرنگ سے زخمی ہونے دوسرا نوجوان عباس آفریدی بھی پشاور ہسپتال میں ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق گیا ۔ دونوں آپس میں بھائی تھے۔