مشتعل نوجوان نے غصے میں آکر بار کو آگ لگادی

میکسیکوسٹی(اُمت نیوز )مشتعل نوجوان نے غصے میں آکر بار کو آگ لگادی، آتشزدگی سے بار میں موجود 11 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام کا کہنا تھا کہ ابتداعی تحقیقات کے مطابق مبینہ طور پر آتشگیر مادے سے بار پر حملہ کرنے والے نوجوان کو بار میں موجود خواتین سے بدتمیزی کرنے پر باہر نکال دیا گیا تھا، حملے کے وقت وہ کافی نفرت اور غصے میں مبتلا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کاکہنا تھا کہ بار سے نکالے جانے کے بعد وہ نوجوان واپس آیا اور اس نے بار کے دروازے پر آتشگیر مادہ پھینک دیا جس سے بار کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث بار میں موجود 4 خواتین سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ واقعے میں مزید 4 افراد زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق بار میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی خواتین اور ایک 17 سالہ نوجوان بھی شامل ہے، پولیس نے حملہ آور نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔