آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سینٹکا م کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل ایرک کوریلا کا جی ایچ کیو پہنچنے پر استقبال کیا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
جنرل مائیکل ایرک کوریلانے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔