عمران خان مختلف کیسز میں پیشی کیلئے ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔، فائل فوٹو
عمران خان مختلف کیسز میں پیشی کیلئے ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔، فائل فوٹو

اسلام آباد کچہری میں عمران خان پر پانی کی بوتل پھینک دی گئی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر اسلام آباد کچہری میں پیشی کے دوران پانی سے بھری بوتل پھینک دی گئی۔

عمران خان پانی کی بوتل سے بال بال بچے، وہ بلٹ پروف شیٹ کی آڑ میں ہونے کے سبب کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ رہے۔ عمران خان مختلف کیسز میں پیشی کیلیے ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔

اس سے قبل وہ وکیل قتل کیس میں سپریم کورٹ پیش ہوئے تھے جہاں عدالت عظمیٰ نے پولیس کو 9 اگست تک چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا۔