ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو
ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فائل فوٹو

سانحہ9 مئی، عمران خان کی بہنوں سمیت 22 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

لاہور: سانحہ9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 22 پی ٹی آئی رہنما ؤں کو اشتہاری قراردیدیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے 22رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا، ملزموں کو عدالت پیش نہ ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا گیا،ملزموں کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج ہیں، اشتہاری قرار دیے گئے رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب ودیگر شامل  ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان ، علیمہ خان ،عندلیب عباس ،حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، اعظم سواتی بھی اشتہاری قرار دیے جانے والوں میں شامل ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت اٹھارہ افراد کیخلاف اشتہاری ہونے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

انسداد دہشتگری عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس کے تحت پی ٹی آئی کے 18رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔

اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیا جائے گا ان میں عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان، علیمہ خان، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور، فرخ حبیب، اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، زبیر نیازی اور حسان نیازی شامل ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے، ملزمان روپوش ہیں اور وارنٹ گرفتاری موصول نہیں کر رہے۔

فیصلے میں عدالت نے مزید کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔