لاہور: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور نگران وزیراعظم کے معاملے پر اعتماد میں لیا جبکہ نئی حکومت میں ساتھ مل کر چلنے کے اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کے ہمراہ معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی طارق پاشا بھی ہمراہ تھے۔