اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فحش ویڈیو اسکینڈل کی بازگشت قومی اسمبلی کے ایوانوں تک پہنچ گئی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے فحش ویڈیو اسکینڈل پر مؤقف معلوم کرنے کیلیے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو اجلاس میں طلب کیا تھا تاہم وہ نہیں پہنچے جس پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔
کمیٹی نے وائس چانسلر کے وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی اور ڈی پی او بہاولپور کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی سارے معاملے کی کڑی نگرانی کریں۔