فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی، کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

کراچی ;شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بار ش کا جاری ہے، سڑکیں تالابب بن گئیں، کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا،جبکہ کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ۔

سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔

نیو کراچی، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں غیر معمولی بارش سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں۔برساتی پانی کے لیے قائم نالے ابل پڑے، پانی آبادیوں میں داخل ہونے لگا۔

نالے بھرنے سے بارش کا پانی سڑکوں پر دریاؤں کا منظر پیش کرنے لگا۔شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی کی مختلف سڑکوں پر بارش کے پانی کی وجہ سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔

پاور ہاؤس چورنگی، دو منٹ چورنگی اور ناگن چورنگی کے اطراف سڑک پر درجنوں گاڑیاں بند ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا،جبکہ آئندہ تین دن مطلع ابر آلود رہے گا۔